مگر ھم پر بلاجواز جرمانے عائد نہ کیے جائیں قصاب
چکوال (ملک ارسلان ضیاء سے)
چوآ سیدن شاہ میں قصابوں نے عوام کو سرکاری
نرخوں پر گوشت فراہم کرنا شروع کر دیا ھے۔ قصابوں گوشت کی فراہمی کے اقدام کو شہریوں نے خود سراہا ہے کیونکہ اس سے
قبل گوشت شہر میں خود ساختہ ریٹوں پر فروخت ہوتا تھا جبکہ دوسری طرف دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باوجود وہ
سرکاری نرخ پر ہی گوشت دے رہے ہیں۔ اس لۓ قصابوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اُن پر بلاجواز جرمانے عائد نہ کیے
جائیں کیونکہ وہ پہلے ہی مقررہ ریٹ پر گوشت فروخت کر رہے۔
0 Comments