پولیس ریکارڈ کے مطابق 9 ماہ میں ایک لاکھ 6 ہزار 603 اشتہاری مجرم، 46 ہزار 677 عدالتی مفرور گرفتار کرلیے

  پنجاب پولیس  نے  اشتہاری مجرموں اور عدالتی مفروروں  کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔




 پولیس ریکارڈ کے مطابق 9 ماہ میں ایک لاکھ 6 ہزار


 603 اشتہاری مجرم، 46 ہزار 677 عدالتی مفرور گرفتار


 کرلیے ۔ گرفتار اشتہاری قتل، اقدام قتل، ڈکیتی،


 چوری سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔


لاہور ریجن سے 25 ہزار 403 اشتہاری ، 18 ہزار


 381 عدالتی مفرور گرفتار کیے شیخوپورہ ریجن سے 4782 اشتہاری


 ، 228 عدالتی مفروران گرفت میں آئے۔گوجرانوالہ ریجن


سے 15 ہزار 506 اشتہاری مجرمان، 6767 عدالتی


 مفرور پکڑے گئے۔گجرات سے 9545 اشتہاری ، 784 عدالتی مفروران گرفتار ہوئے۔


راولپنڈی ریجن میں 4520 اشتہاری ، 4145 عدالتی


 مفرورپکڑے گئے۔سرگودھا ریجن سے 9 ماہ کے دوران 6458


 اشتہاری مجرم قانون کے شکنجے میں آئے۔فیصل آباد


 8659 اشتہاری مجرم، 5513 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا


۔ملتان ریجن سے 6459 اشتہاری ، 1405 عدالتی


 مفرور دھر لئے ۔ساہیوال ریجن سے 12 ہزار 582 اشتہاری ،


 4650 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔


ڈی جی خان ریجن سے 6666 اشتہاری مجرم، 2598 


عدالتی مفرور گرفتار ہوئےجبکہ بہاولپور ریجن


سے 6023 اشتہاری ، 2206 عدالتی مفرورپکڑے گئے
 

Post a Comment

0 Comments