پاک افغان طورخم بارڈر پر (اے این ایف) نے ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکر لی
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر پر انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے گزشتہ روز اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
برآمد منشیات میں 17.5 کلو ہیروئن اور 4.5 کلو آئس شامل ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 24 کروڑ 60 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
اے این ایف نے واقعے کے سلسلے میں ننگرہار، افغانستان کے رہائشی ڈرائیور مومند اکرام کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ منشیات کو چھپانے کے لیے ٹرک میں شہد کی مکھیاں رکھی گئی تھیں تاکہ تفتیشی عملے کی توجہ دوسری سمت ہو۔
0 Comments