لاہور میں سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار


شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار




 لاہور (ڈیلی آج کی بات) شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق عاصمہ نامی خاتون نے عبداللہ کے ساتھ دوسری شادی کی تھی، کریم اسٹریٹ سوڈیوال میں رہائش پذیر تھی، عاصمہ کی بڑی بیٹی پہلے خاوند سے ہے جس کے ساتھ سوتیلا باپ جنسی زیادتی کرتا تھا۔

ملزم سوتیلی بیٹی کو ڈراتا تھا کہ اگر اپنی ماں کو بتاؤگی تو جان سے مار دوں گا، ایس پی اقبال ٹاؤن  نے کہا کہ ملزم عبداللہ کے خلاف بیوی کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Post a Comment

0 Comments