اپنی نئی نویلی دلہن کے اپنے کزن سے مبینہ تعلقات کے شبے میں دونوں کو قتل کر دیا
مقامی ویب سائٹ ” سیاست “ کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صدر واہ کے علاقے میلاد چوک کے قریب ایک شخص نے اپنی نئی نویلی دلہن کے اپنے کزن سے مبینہ تعلقات کے شبے میں دونوں کو قتل کر دیا۔ملزم اور اس کے لواحقین لاشوں کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیے گئے، ملزمان دونوں لاشوں کو خیبرپختونخوا کے شہر مردان لے جا کر غائب کر دینا چاہتے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق عرفان اللہ نامی شخص کی چند ہفتے پہلے مسما رحیمہ بی بی سے شادی ہوئی تھی جس کے بعد وہ میلاد چوک کے علاقے میں رہائش پذیر تھے۔ عرفان اللہ اپنے کام پر گیا ہوا تھا کہ کسی کام سے اپنا گھر آیا تو وہاں اس کی اہلیہ رحیمہ بی بی کے ساتھ اس کا کزن ارشاد بھی موجود تھا۔ عرفان اللہ نے مبینہ تعلقات کے شبہے میں فائرنگ کر کے موقع پر ہی دونوں کو قتل کر دیا۔
اہلیہ رحیمہ بی بی اور کزن ارشاد کو قتل کرنے کے بعد ملزم اور اس کے لواحقین لاشوں کو مردان لے جانے کی تیاریاں کرنے میں مصروف تھے کہ پولیس اور ریسکیو 1122 کو اطلاع ملی۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا اور لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
0 Comments