اپنے دوستوں سے ناجائز تعلق قائم کروانے والا شوہر گرفتار
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) کلرسیداں میں بیوی کو اپنے دوستوں کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کرنے اور اس کی ویڈیوز بنانے پر مجبور کرنے والے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق متاثرہ خاتون نے دو ہفتے قبل کلرسیداں پولیس کو اپنے شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی کہ وہ اسے اپنے دوستوں کے ساتھ تعلق قائم کرنے پر مجبور کرتا ہے۔
خاتون نے رپورٹ میں بتایا کہ اس کا شوہر یہ حرکت فحش ویڈیوز بنانے کے لیے کرتا ہے۔ خاتون نے بتاتی ہے کہ اس کے انکار کرنے پر اس کا شوہر گن پوائنٹ پر اسے اس قبیح کام پر مجبور کرتا ہے۔ پولیس نے خاتون کے شوہر اور اس کے ایک دوست کے خلاف مقدمہ درج لیا ہے۔ خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کا دوست تاحال مفرور ہے۔
0 Comments