فکر نہ کرو،سب ٹھیک تھی وے سی ،نقصان پوراکر ساں“مریم نواز کی سرائیکی میں گفتگو


وزیر اعلیٰ  کا رحیم یار خان میں فلڈ کیمپ کا دورہ



 لاہوروزیر اعلیٰ مریم نواز  رحیم یار خان کے سیلاب متاثرہ علاقے تاج محمد لنگاہ پہنچ گئیں ۔وزیر اعلیٰ  نے تاج محمد 

لنگاہ سکول میں فلڈ کیمپ کا دورہ کیا،سیلاب کے دوران جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ 

کو غمزدہ ماں نے روتے ہوئے بتایا کہ ”میرا بیٹا کزن کو بچاتے ہوئے ڈوب گیا“۔وزیر اعلیٰ  نے روتی 

ہوئی،سسکیاں لیتی بزرگ خاتون کوتسلی دی، سیلاب میں پورے خاندان کو کھو دینے والے بچے کو پیار کیا، سر 

پر ہاتھ پھیرکر شفقت کا اظہار کیا ۔وزیراعلیٰ یتیم بچے کے سامنے دوزانو بیٹھ گئیں اور محبت سے گال سہلاتی رہیں ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے فلڈر یلیف کیمپ کے ٹینٹ سٹی میں مقیم متاثرہ خاندانوں سے بھی فرداً فرداً ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ  نے مرد،خواتین اوربچوں کو تحائف اورپھل پیش کیے اور متاثرہ خاندانوں کو دلاسہ دیااورنقصان پورا 

کرنے کی یقین دہانی کرائی۔بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا کہ”چاول،بھاجی،ہر 

چیز ڈھی دی پئی اے“۔وزیراعلیٰ  کو دیکھ کر فلڈ ریلیف کیمپ اورہیلی پیڈ کے گرد ہزاروں کا مجمع امڈ آیا۔عوام 

نے وزیراعلیٰ  کی آمد پر پرجوش نعرے لگائے اورخوشی کا اظہارکیا ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرائیکی میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ”فکر نہ کرو،سب ٹھیک تھی وے سی۔اللہ خیر 

کرسی،نقصان پوراکر ساں‘‘۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پانی اتر جائے گاتوتخمینہ لگاکر نقصان پورا کریں 

گے۔ سیلاب متاثرین نے مجھے ماں،بیٹی اوربہن کہا ہے،خیال رکھنا میرا فرض ہے۔ سیلاب متاثرین کاجو بھی 

نقصان ہوا پورا کریں گے۔سیلاب سے جن کاگھر گر گیا ان کو گھر بنا کردیں گے۔انہوںنے کہاکہ سیلاب میں 

جن کے جانور بہہ گئے ان کا بھی ازالہ کریں گے۔ سیلاب متاثرین تسلی رکھیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

Post a Comment

0 Comments