چکوال:الخدمت فاﺅنڈیشن چکوال نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے جھولی پھیلاﺅ مہم کا انعقاد
چکوال:الخدمت فاﺅنڈیشن چکوال نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے جھولی پھیلاﺅ مہم کا انعقاد کیا سبزی منڈی چکوال چھپڑ بازار اور ہسپتال روڈ پر منعقدہ جھولی پھیلاﺅ مہم میں الخدمت فاﺅنڈیشن کے رضا کاروںاور آرفن بچوں نے بچوں نے شرکت کی۔ تاجر برادری اورعوام کی بڑی تعداد نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے میں عطیات دئیے۔ خواتین اور بچوں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں اور دکانداروں نے بھی سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے اپنا حصہ ڈالا۔ جھولی مہم میں جن صدر الخدمت عچمان سدیق،جنرل سیکرٹری علی مختار اعوان انچارج آرفن کیئر پروگرام تسکین شاہ،فواد ظفر،عدنان فاروق گوندل،خالد محمود ساجد،حافظ وقاراحمد،عزیر احمد۔،انیس احمداوردیگر نے حصہ لیا چھپڑ بازار کے باہر باب چکوال پر منعقدہ فلڈ ریلیف کیمپ میں خطاب ہوئے اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان صدیق،علی مختار اعوان اور تسکین سید نے کہا کہ سیلاب زدہ
خواتین اور بچوں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں اور دکانداروں نے بھی سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے اپنا حصہ ڈالا۔
علاقوں میں اس وقت قیامت صغریٰ کے مناظر ہیں ،لاکھوں افراد اپنے گھروں سے بے گھر ،بے آسرا ، جمع پونجی، مکانوں اور جائیدادوں سے محروم ہو چکے ہیں اور اب صورت حال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ وہ بھوکے ،پیاسے اور بے یارومددگار ہماری مدد کے منتظر ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کو مل کر سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے اپنا حصہ ڈالنا ہوگا تاکہ انسانی جانیں بچائی جا سکیںانہوں نے کہا کہ اس وقت سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک ،پینے کا پانی، لباس، ادویات، خیمے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اشد ضرورت ہے اس لیے ہم سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہمارا مذہبی ،قومی و اخلاقی فریضہ ہے اور ہم پر قرض بھی ہے ۔دین اسلام میں مصیبت زدہ گھڑی میں انسانیت کی بنیاد پر کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔مقررین نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دل کھول کر عطیات دیں
0 Comments