سرویکل کینسر کے خاتمے کے لئے ضلع چکوال و تلہ گنگ میں 9 سے 14 سال تک کی عمر کی بچیوں کو 15 سے 27 ستمبر 2025 بارہ روزہ مفت ویکسینیشن مہم کے تمام انتظامات مکمل
چکوال(پ۔ر) سرویکل کینسر کے خاتمے کے لئے ضلع چکوال و تلہ گنگ میں 9
سے 14 سال تک کی عمر کی بچیوں کو 15 سے 27 ستمبر 2025 بارہ روزہ مفت
ویکسینیشن مہم کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ یہ بات سی ای او ہیلتھ
ڈاکٹر سعید اختر نے سرویکل کینسر کی ویکسینیشن مہم کے حوالے سے جائزہ لیتے
ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 15 ستمبر کو ڈپٹی کمشنر سارہ حیات
ڈسٹرکٹ پبلک سکول چکوال میں صبح 10 بجے سرویکل کینسر کی ویکسینیشن مہم
کا افتتاح کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں محکمہ صحت کا
عملہ ضلع بھر کے سکولوں، مراکز صحت، مدارس اور کمیونٹی سنٹرز پر 9 سے 14
سال تک کی عمر کی بچیوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید
کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے اس ویکسینیشن کو باقاعدہ منظور کیا ہے اور اس کا
کسی قسم کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔ سی ای او ہیلتھ نے والدین سے اپیل کی
ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو سرویکل کینسر کی حفاظتی مفت ویکسینیشن کروا کر
خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
0 Comments