دارارقم سکولز فاطمہ کیمپس چوآ سیدن شاہ میں تقریب اسناد

دارارقم سکولز فاطمہ کیمپس چوآ سیدن شاہ میں سالانہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس اور حفظِ قرآن کرنے والے طلباء و طالبات میں
تقسیمِ اسناد کی پُروقار تقریب دارارقم سکولز فاطمہ کیمپس چوآ سیدن شاہ کے زیرِ اہتمام سیال میرج ہال کٹاس میں عظیم الشان
سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں طلباء و طالبات اور ان کے والدین نے بھرپور شرکت کی۔ تلاوتِ قرآنِ پاک او
نعت کے بعد مہمانِ خصوصی محترمہ معلمہ حفصہ رفیق صاحبہ نے قرآنِ پاک اور احادیث کے حوالوں کے ساتھ سیرتِ رسول ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
دارارقم سکولز فاطمہ کیمپس چوآ سیدن شاہ سے اس سال حفظ کرنے والی 05 طالبات، جنہوں نے دارالعلوم رابطۃ المدارس کے زیرِ انتظام امتحان دے کر کامیابی حاصل کی تھی، کو متعلقہ دارالعلوم کی جاری کردہ اسناد تقسیم کی گئیں۔ مہمانِ خصوصی محترمہ حفصہ رفیق، ڈائریکٹر دارارقم سکول ملک فرحت، ملک محمود اصغر، پرنسپل سکول محترمہ اقصی نوشین اور مینیجنگ ڈائریکٹر ملک حارث منیر نے حفظ کرنے والی طالبات کو اسناد پیش کیں۔
تقسیمِ اسناد کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے حفظ کرنے والی طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر طلباء و طالبات کی جانب سے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا گیا اور یہ بابرکت و یادگار تقریب تین گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔
0 Comments