گیس ری فلنگ کرنے والا شخص رنگے ہاتھوں گرفتار

 چکوال (نامہ نگار) سٹی پولیس اسٹیشن چکوال کی کارروائی، جہانگیر ٹاؤن میں گیس ری فلنگ کرنے والا شخص رنگے ہاتھوں گرفتار


تفصیلات کے مطابق ایس آئی علی عباس بمعہ نفری پولیس اسلامیہ چوک پر گشت پر موجود تھے کہ مخبر خاص 
نے اطلاع دی کہ ایک شخص دکان پر بڑے سلینڈر سے چھوٹے سلنڈروں میں گیس ری فلنگ کر رہا ہے۔ پولیس 
پارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ریڈ کیا اور ملزم محمد دانش ولد گل اختر ساکن ڈب روڈ چکوال کو 
گرفتار کر لیا موقع سے گیس ری فلنگ مشین، تین کانٹے، ایک بڑا سلنڈر اور ایک چھوٹا اسٹینڈ قبضہ پولیس میں 
لے لیا گیا۔ ملزم ناجائز طور پر ایل پی جی گیس چھوٹے سلنڈروں میں بھر رہا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 
285 اور 286 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Post a Comment

0 Comments