من پسند تھانوں میں تعینات افسران، تھانیداروں اور اہلکاروں کو تبدیل کر دیا گیا
رپورٹ: نعیم ملک
ذرائع کے مطابق عرصہ دراز سے من پسند تھانوں میں تعینات افسران، تھانیداروں اور اہلکاروں کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں کو مختلف تھانوں سے پولیس لائن بھجوا دیا گیا جبکہ سب انسپکٹرز، اے ایس آئیز، ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز کو ایک سے دوسرے تھانے میں ٹرانسفر کیا گیا ہے۔
تبادلہ ہونے والوں میں انسپکٹر عامر ریاض، محمد مدثر خان، محمد عمیر رانا، اکرم حسین شامل ہیں۔ سب انسپکٹرز میں اعترازالحسن، مظفر حسین، محمد بلال، ظہیر عباس اور لیڈی سب انسپکٹر عطیہ اعظم شامل ہیں۔
اسی طرح اے ایس آئیز میں وقاص ظہیر، عبدالغفور، محمد اعظم علی، جاوید اقبال، محمد بلال، عاصم طفیل جبکہ ہیڈ کانسٹیبلز میں محمد یاسین، ہمایوں ملک، سجاد علی، محمد رفیق، محمد اعظم، محمد سرور شانی، وسیم انور اور محمد عامر شکور شامل ہیں۔
کانسٹیبلز میں محمد قاسم، لیڈی کانسٹیبل نگینہ انعام اللہ، انور حسین، محمد جاوید، محمد شاہد، محمد توقیر، محمد نعیم اور محمد انس سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں۔
0 Comments