رپورٹ: نعیم ملک
قتل اور اقدام قتل کے مقدمات اور مختلف جرائم کی رپورٹ لاہور سے
پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے 6 واقعات ، اقدام قتل کے 460 مقدمات درج ہوئے ،ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی 4 وارداتوں کیساتھ صدر ڈویژن سرفہرست ہے ،شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ،
قتل کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 52 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا،صدر ڈویژن قتل کی 47 وارداتوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا، کینٹ ڈویژن قتل کے 44 مقدمات کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن میں 37، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں مختلف وجوہات پر 25 افراد قتل ہوئے ،سول لائنز ڈویژن میں رواں سال قتل کے 22 مقدمات کا اندراج ہوا، اقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 131 مقدمات کیساتھ سر فہرست ہے،ماڈل ٹاؤن ڈویژن اقدام قتل کی 90 وارداتوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا،سٹی ڈویژن اقدام قتل کے 82 مقدمات کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا،صدر ڈویژن میں 79، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اقدام قتل کے 48 مقدمات درج ہیں ،سول لائنز ڈویژن میں رواں سال اقدام قتل کی 30 وارداتیں رپورٹ ہوئیں
0 Comments