سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2مختلف کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 31دہشتگرد ہلاک


 پاک فوج (آئی ایس پی آر )کے مطابق 13اور14ستمبر کو سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2مختلف کارروائیاں  کیں،کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 31دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے خوار کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14بھارتی پراکسی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments