عبوری افغان حکومت اپنی سر زمین دہشت گردی کے استعمال نہ ہونے دے
پاک فوج کے(آئی ایس پی آر )کے مطابق فائرنگ کے تبادلے
میں مادرِ وطن کے 7 سپوت بہادری سے
مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔ فورسز نے خوارج
کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ہے۔ شہید ہونے
والوں میں نائیک عبدالجلیل، نائیک گل جان، لانس نائیک
عظمت اللّٰہ، سپاہی عبدالمالک، سپاہی محمد امجد، سپاہی
محمد داؤد اور سپاہی فضل قیوم شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بہادر سپوت خوارج
کے یرغمال بنائے گئے معصوم شہریوں کی جانیں بچاتے ہوئے
شہید ہوئے ہیں، خفیہ اطلاعات کے مطابق ان
گھناؤنے اقدامات میں افغان شہری براہِ راست ملوث ہیں۔
پاکستان توقع رکھتا ہے کہ عبوری افغان حکومت
اپنی ذمے داریاں پوری کرے گی اور اپنی سر زمین دہشت
گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔
0 Comments