*تھانہ سٹی چکوال پولیس کی بڑی کاروائیاں*

*تھانہ سٹی چکوال پولیس کی بڑی کاروائیاں*



وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی زیر نگرانی۔
ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال ڈاکٹر سارہ علی ہاشمی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال سب انسپکٹر ضمیر حسین، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عدنان عباس کی ٹیم کے ہمراہ شاندار کاروائی، چوری کے کیس میں ملوث ملزم غلام مصطفیٰ ولد محمد رزاق ساکن بہادر آباد کے قبضہ سے چوری شدہ طلائی زیورات ٹوٹل مالیتی 01 کروڑ 10 لاکھ بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

*دوسری کاروائی*

سب انسپکٹر علی عباس نے ہمراہ ٹیم چور گینگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ثاقب اسلام ولد مختار احمد اور حسنین ولد رب نواز جو کہ چوری کے 09 مقدمات میں ملوث تھے،ملزمان کے قبضہ سے 03 لاکھ چوری شدہ رقم برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی جانب سے شاندار کاروائی کرنے والے افسران کو بھرپور شاباش۔


Post a Comment

0 Comments